مینڈیٹ واپس نہ ملا تو سڑکوں پر ہونگے : عمران اسماعیل

کراچی : تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نےایک انٹرویو میں کہاکراچی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، ہماری 40 سیٹوں کو پیپلز پارٹی نے چوری کیا ،اپنا حق واپس چاہئے، ہم تمام ثبوت لیکر عدالت جارہے ہیں۔

انہوں نے ملک کو بنانا ری پبلک بنایا ہوا ہے، ہمیں عدالتوں سے امید ہے، اگر وہاں سے انصاف نہ ملا تو پھر سڑکوں پر ہی فیصلہ ہوگا۔

سابق گورنر کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی سے استعفے دینے کا کوئی جواز ہی نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: