لاہور میں قائم جامع مسجد آسٹریلیا کے حوالے سے تاریخی معلومات

پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نے لاہور میں قائم جامع مسجد آسٹریلیا کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے لاہور میں قائم آسٹریلین مسجد کا دورہ کیا ہے، جہاں قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے بھی نماز ادا کی‘۔

نیل ہاکسن نے لکھا کہ ’یہ مسجد پاکستان اور آسٹریلیا کے ثقافتی تعلقات کی غمازی ہے‘۔

انہوں نے مسجد کے حوالے سے بتایا کہ ’خواجہ بخش نامی بزرگ نے 1800 صدی میں آسٹریلیا کا دورہ کیا اور پھر مسجد کا نام آسٹریلیا رکھا‘۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے بتایا کہ مجھے مسجد میں پڑھنے والے بچوں اور معلموں سے ملاقات کر کے بہت اچھا لگا۔

مسجد کا تاریخی حوالہ

لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر 1925 میں یہ مسجد تعمیر کی گئی تھی، جو آج بھی قائم ہے اور یہاں بیک وقت ایک ہزار افراد کی نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔ مسجد کا انتظام مقامی لوگوں کے پاس ہے اور یہاں مدرسہ بھی ہے جہاں دو شفٹوں میں پچاس سے زائد بچے دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بزرگوں سے سنا ہے کہ اس مسجد میں شاعر مشرق علامہ اقبال نے برصغیر کی تقسیم سے پہلے اور بعد میں کئی بار نماز ادا کی جبکہ قائد اعظم بھی یہاں نماز ادا کرچکے ہیں۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor