گزشتہ دنوں عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد ان پر ایک بیان کے حوالے سے تنقید کی جا رہی ہے کہ وزیر اعظم نے توہین صحابہ کی ہے۔
سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے خلاف نیا محاذ کھلا، اس معاملے پر اسمبلی میں بھی اپوزیشن جماعتوں نے آواز بلند کی اور قائد حزب اختلاف نے تقریر بھی کی جس میں انہوں نے عمران خان سے معافی کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب ریحام خان نے اس معاملے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’مذہب کارڈ استعمال کرنا بالکل غلط ہے، تحریک انصاف اس سے قبل خود مذہبی کارڈ استعمال کرچکی لیکن کسی کا بھی اپنی سیاست اور ووٹوں کے لیے مذیب کا استعمال کرنا قابل مذمت ہے‘‘۔
مذہب کارڈ استعمال کرنا بلکل غلط ہے۔ پی ٹی آئی اس سے قبل خود مذہب کارڈ استعمال کر چکی ہے لیکن کسی کا بھی اپنی سیاست اور ووٹوں کے لیے مذہب کا استعمال کرنا قابل مذمت ہے
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 15, 2019
