اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عمران خان پر عائد ہونے والا توہین صحابہؓ کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے صرف داڑھی نہیں رکھی ہوئی باقی وہ دین دار آدمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ دنوں قوم سے خطاب کے دوران غزہ بدر اور غزوہ احد سے متعلق چند مثالیں دی تھیں جن کی تاریخی حوالے سے کم علمی کے باعث صحیح سند پیش نہیں کی گئی۔
مذہبی جماعتوں نے وزیراعظم کی تقریب کو توہینِ صحابہؓ قرار دیا اور اس گستاخی پر معاملے مانگنے کا مطالبہ کیا۔ حکومت کی جانب سے اس مطالبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور وفاقی کابیہن کے اراکین سمیت تحریک انصاف کے تمام رہنما عمران خان کے حق میں میدان میں آگئے۔
مبینہ گستاخی کے معاملے پر فواد چودھری نے کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، لیکن ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن موقع ملتے ہی اس معاملے پر اکٹھا ہوجاتی ہے، ہر مہذب شخص ان کے رویے کی مذمت کرے گا، اس معاملے پر ہونا بھی کچھ نہیں کیونکہ ہر شخص کو پتہ ہے کہ عمران خان انتہائی دین دار اور ایماندار آدمی ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زندگی اور اصولوں سے واقف ہر شخص جانتا ہے کہ صرف انہوں نے داڑھی نہیں رکھی ہوئی باقی وہ مکمل دین دار شخصیت کے حامل ہیں، اس معاملے پر کسی کی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔