Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
"میری زندگی میں کچھ ایسے مرد بھی آئے جو میری کامیابی سے خود کو غیر محفوظ سمجھتے تھے"، پریانکا چوپڑا | زرائع نیوز

“میری زندگی میں کچھ ایسے مرد بھی آئے جو میری کامیابی سے خود کو غیر محفوظ سمجھتے تھے”، پریانکا چوپڑا

ممبئی: معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی زندگی میں آنے والے ایسے مردوں سے متعلق انکشاف کیا ہے جو اُن کی کامیابی سے خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔

زرائع کے مطابق ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے اور گائیکی کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد پریانکا چوپڑا اب ایک عالمی آئیکون بن چکی ہیں۔

پریانکا چوپڑا بالی ووڈ کی ایک ایسی اداکارہ ہیں جو اپنے دل کی بات کہنے میں کبھی نہیں ہچکچاتیں۔

وہ آج کل انٹرویوز کے دوران اپنے کیریئر کے آغاز اور ماضی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات سے متعلق کھُل کر بات کر رہی ہیں۔

حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے مردوں کی ذہنیت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ “میری زندگی میں کچھ ایسے مرد بھی آئے جو میری کامیابی سے خود کو غیر محفوظ سمجھتے تھے”۔

انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ” میرے خیال میں مردوں کو آزادی اور گھر کا حاکم ہونا بہت پسند ہے۔

وہ اس بات سے لطف اندور ہوتے ہیں کہ گھر میں کمانے والے واحد وہ ہیں اور اگر کوئی عورت اُن کے برابر یا اُن سے زیادہ کمانے لگ جائے، یا وہ گھر بیٹھے ہوں اور عورت باہر سے کما کر لائے تو وہ خود کے لیے اسے ایک خطرے جیسا محسوس کرتے ہیں”