بابراعظم کپتانی چھوڑ دیں کیونکہ وہ ۔۔۔“ شعیب ملک نے مشورہ دیدیا

لاہور:سابق کرکٹر شعیب ملک نے بابراعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے ۔

زرائع کے مطابق شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑ دینی چاہیے، بطور کپتان بابر اعظم بہتری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ہمارے کلچر میں فوری نتائج کی توقع رہتی ہے، بابر اعظم کو گائیڈکرنے والوں کو مشورہ ہے بابر سے کپتانی چھڑوادیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر کی کپتانی اور بیٹنگ اہلیت دو علیحدہ باتیں ہیں۔

بابر اعظم کپتانی چھوڑ کر اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کریں۔