Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شعیب ملک کے بارے میں‌ انکشاف، ثانیہ مرزا بول پڑیں | زرائع نیوز

شعیب ملک کے بارے میں‌ انکشاف، ثانیہ مرزا بول پڑیں

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ‘انکشاف’ کیا ہے کہ ان کے شوہر دیکھنے میں جتنے سنجیدہ اور مدبر لگتے ہیں، درحقیقت اتنے ہی زیادہ ‘چھپے رستم’ ہیں۔

گزشتہ دنوں ایک بھارتی ٹی وی شو نو فلٹر نیہا میں انہوں نے اپنے، شوہر اور دیگر چیزوں حوالے سے دلچسپ حقائق کو شیئر کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر افراد سوچتے ہیں کہ شعیب ملک کافی سنجیدہ مزاج شخص ہیں مگر وہ ان کی طرح ہی کریزی ہیں ‘ شروع میں ہماری ملاقاتیں زیادہ عرصے تک نہیں چلی تھی، وہ مجھے تو بہت اچھی طرح جان گئے مگر میرے لیے تو وہ چھپے رستم نکلے، مجھے ان کی شخصیت کی دوسری سائیڈ کے بارے میں شادی کے کافی بعد علم ہوا اور میں حیران رہ گئی’۔

انہوں نے شوہر کو مشور ہ بھی دیا ‘شعیب کو الفاظ سے اپنے جذبات کا زیادہ اظہار کرنا چاہئے، میں جانتی ہوں کہ وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں مگر اظہار نہیں کرتے، انہیں دکھانا چاہئے کہ وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں’۔

انہوں نے اپنے بارے میں کہا ‘ مجھے کم قابض پسند ہونا چاہئے، میں خود کو غیرمحفوظ تو نہیں سمجھتی مگر میں قابض پسند ہوں، یہ ایک بڑا فرق ہے، میں زیادہ بہتر کمیونیکٹر ہونا چاہتی ہوں جس میں شعیب زیادہ بہتر ہیں، کئی بار مجھے لگتا ہے کہ میں نے خود کو بند کرلا ہے، میں اسے بدلنا چاہتی ہوں’۔

اس مکمل شو کو یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔