Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سونم کپور کا فواد خان کی پوسٹ پر دلچسپ ردعمل , توجہ کا مرکز بن گئی |

سونم کپور کا فواد خان کی پوسٹ پر دلچسپ ردعمل , توجہ کا مرکز بن گئی

ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی جانب سے پاکستان کے سپرسٹار فواد خان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کردیا جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

زرائع کے مطابق اداکار فواد خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں بھرپور ایکشن میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دیکھنے میں تو یہ کسی فلم کا سین معلوم ہوتا ہے لیکن انہوں نے پوسٹ میں تفصیل شیئر نہیں کیں۔

ہاں، اداکار نے کیپشن میں “ـکمنگ سون)جلد آرہا ہے” ضرور لکھا ہے جس سے مداحوں میں تجسس پیدا ہو گیا ۔

جہاں سپر سٹار کے فینز نے پوسٹ پر تبصرے کررہے ہیں وہیں بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھی فواد خان کی اس پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کیا ۔

انہوں نے لکھا کہ “فواد خان سکرین پر ہمیشہ جادو چلاتے ہیں,جلد ہی فواد اور ان کی اہلیہ صدف سے ملاقات ہوگی۔”

سوشل میڈیا صارفین پر تبصرے جاری ہیں کہ دونوں سپرسٹار ایک بار پھر ایک ساتھ سکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔