ممبئی: بالی ووڈ اداکار و ہدایت کار مہیش بھٹ کی صاحبزادے اور کپور خاندان کے چشم و چراغ کی شادی جلد ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں خاندانوں نے باہمی رضا مندی نے نہ صرف رشتہ طے کرلیا بلکہ اب وہ شادی کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد ہی تاریخ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے شادی کے لیے کسی باہر کے ملک کا نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر کا انتخاب کیا اور دونوں چاہتے ہیں کہ اُن کی شادی میں کشمیری بھی شریک ہوں۔
