لاہور :شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کو مریم نواز کی پینٹنگ کا خریدار 2 سال بعد مل گیا۔
سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ نے لکھا کہ بالآخر مریم نواز کے فالوور نے ان کی پینٹنگ خرید لی۔
اس سے قبل رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر اسی تصویر سے متعلق لکھا تھا کہ 2 سال سے مریم نواز کی بنائی پینٹنگ کسی نے نہیں لی۔اگر اس جگہ عمران خان کی تصویر ہوتی تو وہ کب کی فروخت ہو جاتی ۔
رابی پیرزادہ کو مریم نواز کی تصویر کا خریدار مل ہی گیا
