کراچی : پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کو نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا ۔ اداکارہ نے تبصرے کا آپشن ہی بند کر دیا۔
حمائمہ ملک نے ایک میگزین کے لئے فوٹو شوٹ کروایا ، جس میں انہوں نے ایک سن گلاسسز اور سر پر اسکارف اوڑھ رکھا تھا تاہم ہیڈکور کے ساتھ حمائمہ نے مغربی ظرز کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔
ان تصاویر کے دوران یہ محسوس ہو رہا ہے کہ حمائمہ کا میک اپ اور اسٹائلنگ کی جارہی ہے ۔
حمائمہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے زیادہ تر منفی تبصرے کیے ۔ جس کی وجہ سے اداکارہ نے کومنٹس ہی بند کردیے۔
