Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حماس اور اسرائیل میں قیدیوں کے تبادلے، عارضی جنگ بندی کا معاہدہ | زرائع نیوز

حماس اور اسرائیل میں قیدیوں کے تبادلے، عارضی جنگ بندی کا معاہدہ

حماس اور اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے قیدیوں اور یرغمالیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے کے تحت حماس نے یرغمالیوں کے پہلے گروپ کو رہا کردیا، جس میں 24 یرغمالی شامل تھے۔

قطر کے وزارت خارجہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے عرب میڈیا نے بتایا کہ ریڈ کراس کو حماس کی جانب سے رہا کیے گئے 24 یرغمالی موصول ہوئے تھے، جن میں 13 اسرائیلی، 10 تھائی لینڈ اور فلپائن کا شہری ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے بھی معاہدے کے تحت خواتین اور بچوں پر مشتمل قیدیوں کو رہا کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید 39 خواتین قیدیوں بشمول نابالغ بچوں کو رہا کیا گیا ہے۔

قطر کے وزارت خارجہ نے بتایا کہ اسرائیلی قید کی حراست سے رہائی پانے والوں میں 24 فلسطینی خواتین اور 15 نابالغ بچے شامل ہیں۔