Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کامران ٹیسوری کا ناصر شاہ کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کادورہ | زرائع نیوز

کامران ٹیسوری کا ناصر شاہ کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کادورہ

کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے ہمراہ شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کادورہ کیا،وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے شہر کے دورے کے دوران گاڑی چلائی، گورنر سندھ کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹرسید سیف الرحمان بھی موجود تھے،گورنر سندھ نے شہر کے دورے میں جہانگیر روڈ اور جوہر چورنگی فلائی اوور کا معائنہ کیا۔

گورنر سندھ نے نو تعمیر شدہ فلائی اوور کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا،وزیر بلدیات نے گورنر سندھ کو جوہر فلائی اوور اور اس سے متصل نالے کی تعمیر کے منصوبے سے متعلق آگہی فراہم کی۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ان منصوبوں کی تعمیر سے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم ہوں گی جبکہ جوہر چورنگی سے متصل انڈر پاس کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری آئے گی، انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی جلداز جلد تکمیل ضروری ہے،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے گورنر ہاﺅس میں افطار کا سلسلہ جاریِ ہے،تیسرے دن علما ئے کرام کے علاوہ عام افراد کے ساتھ ساتھ مختلف جامعات اور مدارس کے طلبا نے افطار میں شرکت کی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر طالب علموں اور عوام نے گورنر سندھ کو اپنے درمیان پا کر مسرت کا اظہار کیا۔ گورنرسندھ نے علما ئےکرام اور دیگر کے ہمراہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی،بعد ازاں گورنر سندھ نے علمائے کرام کے ساتھ افطار و ڈنر بھی کیا۔