Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جرائم روکنے کے لیے عوام سی سی ٹی وی کیمرے لگائے، پولیس چیف | زرائع نیوز

جرائم روکنے کے لیے عوام سی سی ٹی وی کیمرے لگائے، پولیس چیف

 

عوام اور پولیس میں باہمی روابط مضبوط کرنے کی مہم، کراچی پولیس چیف نے منتخب نمائندوں کے ساتھ سائٹ میں بیٹھک لگا لی ، اجلاس میں ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسفزئی، ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان ایس ایس پی ویسٹ ٹریفک ڈاکٹر نجیب، ایس پی انویسٹی گیشن ون عابد علی بلوچ، ایس پی اورنگی شبیربلوچ، تمام ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز کے علاوہ شعبہ تفتیش سے تعلق رکھنے والے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر مصالحتی کمیٹیاں قائم کی جائیں جن کے قیام کا مقصد عوام کو درپیش چھوٹے مسائل فوری حل کرنا ہے، کراچی پولیس چیف کی پولیس افسران اور عوام میں باہمی رابطے استوار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئےہر چیزسے بالاتر ہو کر اقدامات کئے جائیں، رنگ، نسل، سیاسی وابستگی اور مذہب سے بالا تر ہو کر مسائل کے حل کی کوششیں کی جائیں۔

پولیس چیف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق پیغامات پھیلانے سے بے چینی و اضطراب بڑھتا ہے، ایسے پیغامات سے شہر کا امن و امیج متاثر ہوتا ہے، کراچی پولیس ایک بہترین فورس ہے، پولیس میں گندے انڈے بھی ہیں پوری  جس پر فورس کو قصوروار نہیں ٹہرایا جاسکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں منشیات، گٹکا اور ریڑھی مافیا کا خاتمہ ہو، عوام کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے پر آمادہ کریں، کیمرے لگانے سے علاقے میں جرائم کے خاتمے میں پولیس کی مدد ہوگی، ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں،جس کی سب سے بڑی وجہ موٹرسائیکل سوار ہیں۔

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ کا عدم استعمال ہے، عوامی نمائندے الیکٹرونک میڈیا سمیت ہر فورم پر ٹریفک قوانین پر عمل سے متعلق مہم چلائیں، تھانے سے عدم تعاون کی شکایت علاقے کے اعلیٰ افسران کو کی جائیں،

پولیس چیف نے عمدہ کارکاردگی پر ایس ایچ او مومن آباد کیلئے 50ہزار روپے کا اعلان بھی کیا۔