Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عمران کی سیاست غیر سنجیدہ اور گمراہ کن ہے : شیری رحمان |

عمران کی سیاست غیر سنجیدہ اور گمراہ کن ہے : شیری رحمان

کراچی : وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے عمران خان کبھی سیاست کو جہاد کہتے ہیں اورکبھی جنگ کہتے ہیں ،ان کی سیاست غیر سنجیدہ اور گمراہ کن ہے۔

ٹوئٹر پر بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا عمران خان نے اپنے دور حکومت میں آئین، جمہوریت اور بنیادی آزادیوں کی دھجیاں اڑائیں،اب وہ حقیقی آزادی اور حقیقی جمہوریت کی نام پر سیاست کر رہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ذاتی سیاسی مفادات کیلئے ملک اور عوام کے مفادات کو قربان کرنے کو تیار ہیں، جب بھی ہم معاشی بحران سے نکلنے کے قریب ہوتے ہیں یہ عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے سرگرم ہوجاتے ہیں۔