Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حرامانی اور احسن خان کے ڈانس کی سوشل میڈیا پر پذیرائی | زرائع نیوز

حرامانی اور احسن خان کے ڈانس کی سوشل میڈیا پر پذیرائی

لاہور: معروف اداکارہ حرا مانی کی احسن خان کے ہمراہ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں حرا مانی کو احسن خان کے ہمراہ عاصم اظہر کے گانے ’ چل کہہ دے ‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ حرا مانی کا شمار ان شوبز اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی ڈراموں اور اشتہاروں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔