Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ماہرہ خان اور حمزہ عباسی پشاور زلمی کے ایمبیسیڈر مقرر | زرائع نیوز

ماہرہ خان اور حمزہ عباسی پشاور زلمی کے ایمبیسیڈر مقرر

لاہور: پی ایس ایل سیزن 8 کیلئے سپر اسٹار ماہرہ خان اور اداکار حمزہ علی عباسی کو پشاور زلمی کا ایمبیسیڈر مقرر کردیا گیا۔

حال ہی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کی ٹیم پشاور زلمی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پشاور زلمی کے اینتھم کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی ، کپتان بابر اعظم، سپراسٹار ماہرہ خان اور اداکار حمزہ علی عباسی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ سپر سٹار ماہرہ خان اور اداکار حمزہ علی عباسی کو پی ایس ایل 8 کے لیے پشاور زلمی کا ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔