Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں کے خلاف مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا مقدمہ درج |

بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں کے خلاف مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا مقدمہ درج

ممبئی: بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں کے خلاف مذہبی جذبات کو مجروح کرنے پر پولیس میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ اداکارہ تاپسی پنوں کے خلاف مدھیہ پردیش کے علاقے اندور میں 27 مارچ کو بی جے پی ایم ایل اے مالنی گورکے بیٹے نے شکایت درج کرائی ہے۔
اداکارہ نے لیکمی فیشن ویک میں ریمپ واک کے دوران عریاں لباس پہن رکھا تھا جس پر ہندوؤں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
تاپسی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ریمپ واک کے دوران جسم کو ظاہر کر نے والا لباس اور ساتھ دیوی لکشمی کی تصویر والا ایک ہار پہنا تھا جس سے مذہبی جذبات اور ’سناتن دھرم‘ کی شبیہ کو ٹھیس پہنچی ہے۔
پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کپل شرما کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے خلاف شکایت درج کر لی گئی ہے جبکہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ تاہم تاپسی پنوں کی جانب سے اس پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔