لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل اہم بیان میں کہا ہے کہ ہم کیویز کیخلاف ہوم سیریز جیتنے کے لئے تیار ہیں۔
تمام کھلاڑی بھرپور پریکٹس کررہے ہیں ہماری محنت ضرور رنگ لیکر آئے گی.
کپتان نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ساتھ لیکر چلوں۔
کیوی ٹیم کی مضبوط حریف ہے ہوم سیریز ہماری لئے آسان نہیں ہوگی امید ہے کہ ہر کھلاڑی محنت سے کھیل پیش کرے گا.
کپتان نے مزید کہا کہ ایشاءکپ اور ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ سے سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے۔
اس سیریز میں کامیابی سے ٹیم کو اعتماد حاصل ہوگا۔
