Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رضوان نے اپنے بیٹنگ آرڈر سے متعلق صاف صاف بتا دیا ! | زرائع نیوز

رضوان نے اپنے بیٹنگ آرڈر سے متعلق صاف صاف بتا دیا !

کراچی: پاکستانی بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ میں ذاتی طور پر پانچویں پوزیشن پر بیٹنگ نہیں کرنا چاہتا ہوں۔

چوتھے نمبر پر کھیلنا چاہتا ہوں لیکن کپتان اور کوچ کا فیصلہ اہم ہے، مجھے کسی سے کوئی گلہ یا شکوہ نہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ میری ذاتی طور پر خواہش ہے کہ میں چوتھے پر کھیلوں لیکن پانچویں نمبر پر بھیج دیا جاتا ہے جس پر میں خوش نہیں۔

بعض اوقات کھلاڑی کے مقابلے میں کوچ اور کپتان کی سوچ مختلف ہوتی ہے، میرے لیے اہم ترین یہ ہے کہ میں ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہوں۔

ماضی میں مجھے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بطور اوپنر کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کے 20 سے 25 کروڑ عوام میں سے 10 سے 12 کروڑ تو ضرور کرکٹ کے تبصرہ نگار ہوں گے۔

عالمی ٹی ٹونٹی کپ میں ہم اگر کامیاب ہوجاتے تو صورتحال قدرے مختلف ہوتی لیکن ناکامی کے بعد تنقید کا سامنا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔