لاہور: پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کاکہنا ہے کہ اگر آئین کو توڑا گیا تو تحریک انصاف سڑکوں پر نکلے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اب تک ہم نے ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے احتجاج نہیں کیا لیکن اگر آئین کو پاؤں تلے روندنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین انتخابات سے پہلے مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں ۔
یہ لوگ چاہتےہیں کہ میرےنااہل یا قتل ہونے سے پہلے انتخابات نہ کروائے جائیں۔
اسی مقصد کے لیے پہلے وزیر آباد اور پھر اسلام آباد جوڈیشل کونسل میں مجھ پر حملہ کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ 14 مئی سے قبل اسمبلیاں توڑتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، ہم آرام سے بیٹھنے والے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کے ذمہ دار جنرل (ر) باجوہ ہیں کیونکہ یہ امپورٹڈ حکومت انہوں نے ہی مسلط کی ہے۔