ای نمبر کا عدم اجرا، سعودیہ جانے والے ہزاروں مزدور پریشان

کراچی:سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کو ویزے کےلئے ای نمبر جاری نہ ہونے سے ہزاروں مزدور کرب میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

پاکستان اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن نے وزارت خارجہ کو اہم مسئلے پر خط بھی لکھ کرآگاہ کیا ہے کہ سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کو ویزے کیلئے ای نمبر جاری نہ ہونے سے ورکرزمیں نرس ، پلمبر، ڈرائیور، مشین آپریٹر ،الیکٹریشن، کنسٹرکشن لیبر ، ہیر ڈریسر، پرائیوٹ ورکرز سمیت متعدد شعبوں سے منسلک افراد کو پریشانی کا سامنا ہے ای نمبر جاری نہ ہونے سے ہزاروں میڈیکل رپورٹس کی تاریخ بھی ختم ہونے کے قریب ہے جبکہ میڈیکل رپورٹس کی تاریخ ختم ہونے سے سعودی عرب جانے والے ہزاروں ورکرز پر نئے میڈیکل ٹیسٹ کا اضافی بوجھ بھی پڑے گا۔

پاکستان اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرزایسوسی ایشن کے ترجمان عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ہے وزارت خارجہ معاملے کو فوری حل کرے۔

4 ماہ سے ای نمبرز جاری نہ ہونے سے مستقبل میں سعودی عرب سے ترسیلات زر بھی کم ہوں گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: