جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس:‌ فروغ نسیم نے معافی مانگ لی

پاکستان کے نومنتخب اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا ہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور سے معافی مانگ لی ہے۔ 

بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ’انور منصور میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں، اُن کے بارے میں جو بیان دیا وہ واپس لیتا ہوں‘۔ خالد جاوید کا کہنا تھا کہ جب میں کنسلٹنٹ تھا تو انور منصور پر اعتراض کرتا تھا مگر فروغ نسیم کے والد اُن کا دفاع کرتے تھے۔

فروغ نسیم نے کہا کہ جو یہ کہتا مجھے خالد جاوید پر اعتراض ہے تو اس کی کریڈیبلٹی پر سوالیہ نشان ہے۔ ”میں استعفیٰ دے رہا ہوں نہ مجھے خالد جاوید کی تعیناتی پر تحفظات ہیں“

نئے اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر خالد جاوید خان نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف حکومتی ریفرنس لڑنے سے معذرت کر لی۔

حکومت نے سپریم کورٹ میں اپنی مرضی کے دلائل دینے پر سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان سے استعفیٰ طلب کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: