سندھی نوجوانوں کی مصطفیٰ کمال سے ملاقات،متحدہ میں شمولیت

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال سے ڈسٹرکٹ کورنگی ضیا کالونی،ابڑو چوک،مہران ٹاؤن،چکرا گوڈ اور بلال کالونی سے تعلق رکھنے والے سندھی نوجوانوں کے وفد نے ملاقات کی۔سندھی نوجوانوں نےایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سید مصطفی کمال نے سندھی نوجوانوں کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے پر انہیں خوش آمدید کہا اور ایم کیو ایم کے فکر وفلسفہ سے ان کو آگہی دی۔

سید مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ آنے والے عام انتخابات میں ایم کیو ایم نہ صرف کراچی سے کامیابی حاصل کرے گی ۔

مصطفی کمال نے کہاکہ سندھ کے عوام کو بھی جاگیردارانہ نظام سے نجات دلائے گی۔

سید مصطفی کمال نے سندھی نوجوانوں کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے پر انہیں خوش آمدید کہا ۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سے مرکز بہادرآباد پر لیگل ایڈ سوسائٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ملیحہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم خواتین کے حقوق کیلئے مزید اقدامات کرے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے قیام کے اوائل سے ہی خواتین کے حقوق کی علمبردار رہی ہے، یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہر فورم پر خواتین کے حقوق کیلئے اپنی آواز بلند کریں گے۔اس موقع پر سابق اپوزیشن لیڈر سندھ رعنا انصار بھی موجود تھیں۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سے مرکز بہادرآباد پر لیگل ایڈ سوسائٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ملیحہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم خواتین کے حقوق کیلئے مزید اقدامات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: