سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے بعد ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال و دیگر کے خلاف ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔
احتساب عدالت نے مصطفیٰ کمال و دیگر کو 4 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔
نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 15 ستمبر کو نیب ترمیم کالعدم قرار دے دی ہیں، جس کے بعد ملزمان کے خلاف ریفرنس اب بحال ہو چکا ہے۔
نیب حکام کے مطابق ملزمان پر کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے ، ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان افتخار قائمخانی،فضل الرحمان ،ممتاز حیدر ،نظر زرداری شامل ہیں۔