پی ٹی آئی کے ایم پی اے ارسلان تاج کی گرفتاری کی اطلاعات , راجہ اظہر کے گھر بھی چھاپہ

کراچی : تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق ارسلان تاج کو ان کی کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے ترجمان کے مطابق ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کراچی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم پی اے ارسلان تاج کے گھر توڑ پھوڑ بھی کی گئی,ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ۔

ترجمان پی ٹی آئی کراچی کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، تاہم اس وقت راجہ اظہر گھر پر نہیں تھے, راجہ اظہر کی فیملی کو ہراساں کیا گیا۔

کراچی پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج کی گمشدگی سے متعلق شکایت ملی ہے۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارسلان تاج کی گمشدگی سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: