Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چھاپے کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی گئی، ترجمان مہاجر قومی موومنٹ | زرائع نیوز

چھاپے کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی گئی، ترجمان مہاجر قومی موومنٹ

کراچی: ترجمان مہاجر قومی موومنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز لانڈھی زون پر خواتین کا اجلاس جاری تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔

ترجمان مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چھاپے کے وقت رینجرز اہلکار دفتر میں داخل ہوئے اور انہوں نے چیزوں کو الٹ پلٹ کرنے کے ساتھ ساتھ تھوڑ پھوڑ بھی کی جبکہ وہاں موجود خواتین کے روکنے پر اُن سے بدتمیزی کی کی گئی۔

حقیقی کے ترجمان نے کہا کہ آفاق احمد کی جانب سے پریس کانفرنس اور آر سی ڈی گرآنڈ میں جلسے کے اعلان کے بعد مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے اور وہ حقیقی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔

انڈھی میں مہاجر قومی موومنٹ کے دفتر پر چھاپہ مارا اور مختلف کمروں کی تلاشی لی ،تاہم اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی،دوسری جانب ذرائع کے مطابق چھاپہ اس وقت مارا گیا جب مہاجر قومی موومنٹ خواتین ونگ کا اجلاس جاری تھا۔