Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی صرف مہاجروں کا نہیں، مصطفیٰ کمال | زرائع نیوز

کراچی صرف مہاجروں کا نہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مہاجر کا نام لے کر سیاست کرنے والے مہاجروں کو بے وقوف بنا رہے ہیں اس شہر میں پختون، سندھی اور بلوچ بھی بستے ہیں.

اورنگی ٹاؤن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی چیئرمین نے مخالفین کو خبردار کیا کہ مہاجر کا نعرہ لگا کر انھیں تم نے پہلے ہی ڈرا دیا، مہاجروں کا نعرہ سن کر انھیں مخالفین کے کیمپ میں بھیج دیا اور مہاجر مہاجر کا نعرہ لگا کر تم نے اپنے مخالفین بڑھا لیے مہاجر کا نعرہ لگا کر تم لیاری، کٹی پہاری اور چکرا گوٹھ نہیں جا سکتے تھے اگر یہ تقسیم ختم نہیں کی تو تم زندگی نہیں بسر کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بنانے والے لوگوں کی اولادیں چودہ چودہ دن تک پانی کے لیے ترستی رہتی ہیں، مہاجر کا نام لینے والوں نے ماضی میں بے وقوف بنایا مگر اب ہم انہیں نہیں بننے دیں گے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملین مارچ میں شرکت کریں تاکہ انہیں حکومت بنیادی سہولیات دینے پر مجبور ہوجائے۔