Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی، ڈیری فارمز نے دودھ کی قیمت میں‌ من مانا اضافہ کردیا | زرائع نیوز

کراچی، ڈیری فارمز نے دودھ کی قیمت میں‌ من مانا اضافہ کردیا

ڈیری فارمز نے دودھ کی قیمت میں دس روپے کا اضافہ کردیا۔

ڈیری فارمرز کے ایک دھڑے نے دودھ کی ایکس فارم قیمت میں مزید اضافہ کردیا جس کا اثر خوردہ سطح پر 10 روپے فی لیٹر ہوگا۔ مئی میں لگ بھگ 20 روپے اور جون کے پہلے روز 8 روپے کی کمی کے ساتھ مجموعی طور پر ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 28 روپے کی کمی کے باوجود ڈیری مافیا کی جانب سے دودھ کی قیمت میں غیر قانونی اضافہ کے اعلان نے سرکاری رٹ کے ساتھ ڈیرہ مافیا کی منافع خوری کی ہوس کا پول بھی کھول کر رکھ دیا۔

شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت کی ڈھیل سے ڈیری مافیا کے حوصلے اس قدر بڑھ۔ چکے ہیں کہ اب کمشنر کراچی سے کی جانے والی نمائشی مشاورت کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی اور ڈیری مافیا یک طرفہ طور پر غیر قانونی قیمت کا اعلان از خود کردیتئ ہے جس پر خودہ فروخت بھی بلاچوں و چراں عمل کرتے ہیں ۔ اس بار بھی دودھ کی قیمت میں 10 روپے لیٹر اضافہ کا اعلان کیا گیا جس پر خوردہ فروشوں نے فوری لبیک کہتے ہوئے خوردہ قیمت میں 10 روپے لیٹر کا اضافہ کردیا ۔ ڈیری فارم کی سطح پر فارم گیٹ بندھی ریٹ فی ٹنکی(37.5 لیٹر)7070 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد کراچی میں دودھ کی غیر سرکاری قیمت 130 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگئی۔