Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فضل الرحمان کے دھرنے میں‌ شرکت، سابق رکن اسمبلی کے بھانجے سے متعدد رشتے دار گرفتار، نامعلوم مقام منتقل | زرائع نیوز

فضل الرحمان کے دھرنے میں‌ شرکت، سابق رکن اسمبلی کے بھانجے سے متعدد رشتے دار گرفتار، نامعلوم مقام منتقل

پاکستان تحریک انصاف کے سابق اتحادی اور مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے گھر پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارکر بھانجے سمیت دیگر رشتے داروں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے صحافیوں کو بتایا کہ صبح 3 بجے پولیس نے میرے گھر اور دفتر پرچھاپہ مارا، گھر میں موجود خواتین سے بدتمیزی اور توڑ پھوڑ کی گئی، یہ حکمرانوں اور پولیس کی ریاستی دہشت گردی ہے۔

جمشید دستی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے جلسے میں شامل ہونے پر مجھے اور میرے گھر والوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔