Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بجلی کی قیمتوں‌ میں‌ ایک بار پھر اضافے کا فیصلہ | زرائع نیوز

بجلی کی قیمتوں‌ میں‌ ایک بار پھر اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نئے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی انتظامیہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی جانب سے حال ہی میں پاکستانی حکام کے ساتھ 45 کروڑ ڈالر کے طے پانیوالے سمجھوتے کی منظوری سے قبل بجلی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصلے کے تحت بجلی کی 10 تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ 18 پیسے فی یونٹ اضافے سے 17 ارب 20 کروڑ روپے کی اضافی آمدن حاصل کریں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے رواں ماہ کے آخر میں منظوری کے بعد بجلی کی قیمت موجودہ 13روپے 51 پیسے سے بڑھ کر 13 روپے 69 پیسے ہوجائے گی جو جنرل سیلز ٹیکس کے علاوہ ہے۔