اسلام آباد: سپریم کورٹ کے وکیل نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں عمران خان نے قوم سے خطاب کیا جس میں غزوہ بدر اور غزوہ احد کے حوالے سے انہوں نے دو واقعات سنائے تاہم انہیں مکمل تاریخی حقائق کے ساتھ بیان نہیں کیا گیا۔
عمران خان کے بیان کو توہینِ صحابہؓ قرار دیا گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیئے تھانہ آئی نائن میں درخواست موصول ہوگئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

