Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
فاردز ڈے پر بلاول اور مریم کا اپنے اپنے والد کو بڑا تحفہ | زرائع نیوز

فاردز ڈے پر بلاول اور مریم کا اپنے اپنے والد کو بڑا تحفہ

دنیا بھر میں 16 جون کو فادرز ڈے منایا گیا، اس دن کو مزید اہم بنانے کے لیے مریم نواز اور بلاول بھٹو نے اہم سیاسی ملاقات کی جس میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا، بلاول بھٹو مریم کی دعوت پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے تھے۔

اجلاس کے دوران بجٹ منظور نہ ہونے پر مشترکا حکمت عملی، نیب گرفتاریوں اور حکومت کے خلاف گھیرا تنگ کرنے پر مزید غور کیا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نےجمہوریت وآئین کےلیےقربانیاں دیں، معاشی بحران ناقابل برداشت صورت اختیارکرچکاہے، آزادعدلیہ پرجھوٹی حکومت کا حملہ قبول نہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پھانسی،ملک بدری،جیل دیکھنےوالوں کوحکومت نہیں ڈراسکتی، ووٹ چوراورکٹھ پتلی حکومت عوام کی ترجمانی نہیں کرسکتی۔