ڈی ڈی کیماڑی کے دفتر میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

کراچی : ڈپٹی کمشنر کیماڑی آفس میں دو سیاسی جماعت کے کارکنان میں تصادم ، فائرنگ اور توڑ پھوڑ سمیت دیگردہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ جیکسن تھانے میں درج کر لیا گیا ، مقدمہ ڈی سی آفس کیماڑی کے ملازم کاشف مبین کی مدعیت میں درج کیا گیا ، مقدمہ میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ۔

سائٹ اے پولیس نے ڈپٹی کمشنر آفس سائٹ کراچی کمپلینز سروس سیٹر کے ڈسٹرکٹ منیجر کاشف مبین کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 28/2023 درج کر لیا کر لیا ، مقدمہ زیر دفعہ 147 ، 148 ، 149 ، 324 ، 506-B ، 427 ، 380 ، 186 اور دہشت گردی کی دفعہ ریڈ ود 7ATA کے تحت درج کیا گیا ہے ۔

مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر علی زیدی کے علاوہ بلال غفار عطا اللہ ، سعید آفریدی ، شبیر قریشی ، حیدر خلیل ، حضرت خلیل ، اسلام خلیل ، برہان ، طارق خان ، قادر پٹھان ، ادریس آفریدی ، فیاض یوسف زئی ، قیصر اعوان ، دوان خان کو نامزد کیا گیا ہے ۔