راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سزایافتہ فوجیوں کے حوالے سے غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، تینوں مجرموں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اہم پیغام جاری کیا گیا جس میں ترجمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی جانب سے جن تین مجرموں کی سزاؤں میں توثیق کی گئی تھی ان کو سول جیل منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اس سے قبل مجرموں کے بارے میں انٹیلی جنس ملنے پر ان کو فوجی تحویل میں لیا گیا تھا اور ٹرائل کے دوران بھی وہ آرمی کی حراست میں تھے۔
Three officers sentenced on 30 May 2019 have been handed over to civil jail authorities. Earlier, convicted had been immediately arrested upon intelligence about their involvement and remained under military custody throughout their respective trial.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 1, 2019
خیال رہے کہ 30 مئی کو فوج کے ایک لیفٹیننٹ جنرل، ایک بریگیڈیئر اور ایک سول ڈاکٹر کو سزائیں سنائی گئی تھیں۔ دریں اثنا سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے شبہات کا اظہار کیا تھا کہ جن فوجی افسران کو سزائیں سنائی گئی ہیں وہ پاکستان میں موجود ہی نہیں۔
