Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ حکومت اسٹریٹ کرمنلز کے سامنے بے بس ہے:ایم کیوایم کا اظہار تشویش | زرائع نیوز

سندھ حکومت اسٹریٹ کرمنلز کے سامنے بے بس ہے:ایم کیوایم کا اظہار تشویش

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین صوبائی اسمبلی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں بینک ڈکیتی، گاڑیوں کا چھیننا، مزاحمت کرنے پر گولیاں مارنے اور چوری ہونا روز کا معمول بنتا جارہا ہے اس کے علاوہ کراچی کے شہری موبائل فون نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کئے جارہے ہیں لیکن سندھ حکومت کوئی خاطر خواہ اقدام اٹھانے میں مسلسل ناکام نظر آتی ہے جبکہ آئین پاکستان کی روح سے شہریوں کی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت سندھ کی رٹ ختم ہوچکی ہے اور وہ عوام کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکامی کے ساتھ ساتھ مجرمانہ غفلت کی بھی مرتکب ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جرائم کی بیخ کنی کیلئے اپنی آئینی ذمہ داری کو پورا کرے اور ضروری اقدامات کرتے ہوئے عوام کو تحفظ فراہم کرے۔اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ امن و امان کی بحالی اور جرائم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔