Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تاریخی ڈاکو کو کرپشن کا حساب تو دینا ہی ہوگا، شرجیل میمن | زرائع نیوز

تاریخی ڈاکو کو کرپشن کا حساب تو دینا ہی ہوگا، شرجیل میمن

کراچی:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے عمران خان کی ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے لیڈروں کو گرفتار کرنے جب تمہارے دوراقتدار میں پولیس آتی تھی تب ہمارے لیڈر ہمت سے گرفتاریاں دیتے تھے ۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ تمہارے اور پرویز الہٰی (پنجاب کے ڈاکو نمبر ون ) کی طرح ڈرپوک بن کر بھاگ نہیں جاتے تھے،منی لانڈرنگ کے ڈکلیئر شہنشاہ تو عمران تم خود ہو۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے تمہارے چہرے سے شرافت اور ایمانداری کا نقاب اتار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ گوگی اور عثمان بزدار کے ذریعے اربوں روپے بنی گالا میں جمع کئے گئے۔ اس تاریخی کرپشن کا حساب تم جیسے ڈاکوؤں کو تو دینا پڑے گا۔