کراچی:سندھ اسمبلی کا اجلاس 2 مئی کودوپہر2 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کریں گے۔
سندھ اسمبلی میں اجلاس میں مردم شماری نتائج،حالیہ ملکی صورتحال کراچی میں اسٹریٹ کرائم جبکہ اندرون سندھ ڈاکوراج اورمغویوں کی رہائی سے متعلق اپوزیشن جماعتوں نے مختلف تحاریک جمع کرارکھی ہیں ۔ حکومت کی درخواست پربلائے گئے سندھ اسمبلی اجلاس میں سندھ حکومت مختلف سرکاری بل منظوری کے لیے ایوان میں پیش کرے گی۔
سندھ اسمبلی اجلاس کے لیے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منگل کوسندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگا جس میں ایوان کی کارروائی سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: