کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ الطلاقی کیماء کے صدر ڈاکٹر ریاض احمد کل رات 8 بجے سے اچانک لاپتہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ریاض کل رات 8 بجے تک جامعہ میں موجود تھے اور اُن کی اہلیہ سے بھی اسی وقت بعد ہوئی جس میں انہوں نے 9 بجے تک گھر واپس آنے کا کہا تھا۔
اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر ریاض جب رات 10 بجے تک گھر نہ پہنچے تو اُن کے نمبر پر کال کی گئی جو بند تھا اور وہ مسلسل بند ہی ہے، اہلیہ نے لاپتہ ہونے کو جبری گمشدگی قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ پروفیسر حسن ظفر عارف کی پریس کلب کے باہر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتاری اور گمشدگی کے بعد ڈاکٹر ریاض نے پریس کانفرنس کرنے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں گرفتار کر کے دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔