Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
محرم جلوس میں جھلس کر جاں بحق ہونے والی بچی کے والد پر صلح‌ کے لیے پولیس کا دباؤ | زرائع نیوز

محرم جلوس میں جھلس کر جاں بحق ہونے والی بچی کے والد پر صلح‌ کے لیے پولیس کا دباؤ

کراچی: شہر قائد کے علاقے کھارادر میں 9 محرم الحرام کو افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 9 سالہ کمسن بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نو محرم الحرام کو کھارادر میں واقعہ حسینہ ایرانیاں امام بارگاہ کے قریب تعزیوں کا جلوس جارہا تھا کہ اسی دوران اس میں سے ایک شخص سے سنگین غلطی ہوئی۔

جلوس کے ہمراہ چلنے والا شخص ہاتھ میں مشعل لیے منہ سے آگ نکالنے کا کمال دکھا رہا تھا کہ اسی دوران آگ بھڑک اٹھی اور اُس نے ہاتھ میں پکڑی پیٹرول سے بھری بوتل پھینکی۔

بوتل جلوس دیکھنے آنے والے بچوں کی طرف گری اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کا شعلہ بھڑک اٹھا، پلک چھپکتےہی آگ نے عائشہ نامی کمسن بچی کو اپنی لپیٹ میں لیا اور وہ مکمل جھلس گئی۔

واقعے میں تین بچے زخمی ہوئے جن میں سے ایک بچی دم توڑ گئی جبکہ دو بچے سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق رات گئے پولیس اہلکار ملزم کے ہمراہ گھر پر پہنچے اور انہوں نے والد پر دباؤ ڈالا کے وہ صلح کرلیں، والدین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ انصاف دلوائیں اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔