Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تحریک انصاف کراچی میں‌ ٹوٹ پھوٹ، باغی گروپ بن گیا، شمیم نقوی صدارت سے مستعفیٰ | زرائع نیوز

تحریک انصاف کراچی میں‌ ٹوٹ پھوٹ، باغی گروپ بن گیا، شمیم نقوی صدارت سے مستعفیٰ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑگئی، کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے قلعے میں دڑاڑیں پڑنے لگی ، پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی صدارت سے مستعفی ہوگئے،مستعفی ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے طور پر سندھ کے مسائل پر توجہ دینا چاہتا ہوں، اس لئے ابھی پارٹی کی صدارت نہیں سنبھال سکتا،فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کردیا ہے۔

دوسری طرف ایم کیوایم کی طرح پاکستان تحریک انصاف کے بھی دھڑے بننے لگے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کا نیا دھڑا انصاف ایکشن کمیٹی کے نام سے سامنے آگیا ہے۔

ایکشن کمیٹی نے خالی کرسی پر قبضہ کرنے کے لیے انصاف ہاؤس میں اجلاس طلب کیا، باغی گروپ کی قیادت سبحان ساحل، سابق سینئر نائب صدر اسرار عباسی اور حافظ فضل کریم کر رہے تھے۔

اسرار عباسی کا کہنا تھا کہ کراچی میں حقیقی قیادت نظرانداز اور مصنوعی قیادت کو ترجیح دی گئی، انصاف ہاؤس کسی کی ملکیت نہیں ہے ہمیں وہا ں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی کی قیادت نے بغیر اجازت انصاف ہاوس میں اجلاس بلانے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کراچی کی صدارت سے سبکدوش ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے اپنے استعفے نامے میں لکھا کہ بطور اپوزیشن لیڈر سندھ صوبے کے مسائل پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کپتان کو بھیجے گئے استعفے میں لکھا کہ کراچی صدر کی حیثیت سے پارٹی کے لیے 2 سال تک بہت کچھ کیا آئندہ بھی بغیر کسی عہدے کے تنظیمی امور انجام دیتا رہوں گا۔

فردوش شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ اب لوگ کہنے لگے تبدیلی کی ہوا چل پڑی، مقامی قیادت اور ٹیم کی انتھک محنت کی جس کی وجہ سے کراچی نے دیگر شہروں کے مقابلے میں بہت اچھے نتائج دیے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بطور وزیراعظم دیکھنا میرے لیے فخر کی بات ہے، پارٹی اور ملکی استحکام کے لیے کام کیا اور آئندہ بھی کروں گا، استعفے کے پیچھے کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں البتہ حزب اختلاف کا لیڈر ہونے کی حیثیت سے صوبے کے مسائل پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔