قائد ملت لیاقت علی خان کے صاحبزادے انتقال کرگئے

پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور قائد ملت لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

اکبرلیاقت علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں انہوں نے بدھ کی شام آخری سانس لی اور دنیائے فانی کو ہمیشہ کیلیے الوادع کہہ دیا۔

ڈپٹی کمشنر شرقی راجہ طارق چانڈیو نے اکبر لیاقت علی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جن کے اخراجات  سندھحکومت نے اٹھائے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی کے انتقال ہر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سندھ حکومت نے مرحوم کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کی مگر اللہ کو یہی منظور تھا‘۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اکبر لیاقت کے بلند درجات کیلیے بھی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: