کراچی : گورنر کامران ٹیسوری کی محنت رنگ لے آئیں ، شہر قائد کی سیاست میں بڑی ڈرامائی تبدیلی سامنے آئی ہے جس نے نہ صرف کراچی بلکہ سندھ بھرمیں سیاسی ہلچل پید کردی ہے ، ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی نے ساتھ چلنے پر اتفاق کرلیاہے ۔
کنوینرایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول نے گزشتہ شب وفد کیساتھ پاکستان ہاؤس میں مصطفی کمال سے ملاقات کی،اس موقع پرمصطفی کمال کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کے ہم مشترکہ جدوجہد کریں،ہم سب چاہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات میں ملکرحصہ لیں،جلد سے جلد انتخابات ہونے چاہیئں مگرجعلی ووٹرلسٹ اورجعلی حلقہ بندیوں کو کوئی نہیں مانے گا،یہ نتائج پراثرانداز ہوسکتے ہیں،ہم سبکو ایک مشترکہ جدوجہد اورآوازکی ضرورت ہے۔
چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا کہ کوئی دو رائے نہیں کہ ملک کو کوئی ایک پارٹی معاشی بدحالی سے نہیں نکال سکتی،کراچی پراگرقبضہ کرنیکی کوشش کریں گے تو اس میں نقصان صرف ہمارا نہیں ہوگا،کراچی کیلئے کوئی بھی آوازاٹھائے گا ہم اسکی سپورٹ کریںگے،ایم کیو ایم نے جس محبت سے دعوت دی ہے ہم بھی اسکا مثبت جواب دیں گے۔
ملاقات میں خالد مقبول نے مصطفی کمال کو سندھ میں جعلی حلقہ بندیوں اوربوگس ووٹر لسٹوں کیخلاف 9 جنوری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔
ایم کیوایم پاکستان کے زیراہتمام جنرل ورکرز اجلاس مرکزبہادرآباد سے متصل پارک میں منعقد ہوا،جس میں ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینرز،اراکین رابطہ کمیٹی،شعبہ جات کے ذمہ داران،حق پرست سینیٹرز،ایم پی ایز،ایم این ایز،بلدیاتی نمائندگان اورکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے ذمہ داران کا اجلاس یعنی مہاجروں کی گرینڈ اسمبلی ہورہی ہے،فیصلہ کرنیکی ذمہ داری رابطہ کمیٹی جبکہ اس پرمہرکی ذمہ داری آپکی ہے،ہم نے اپنی شناخت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرنا کیونکہ شناخت ہی مقدرہوتی ہے جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا ہے کسی اورکے ساتھ ہوتا وہ انکا وجود مٹ جاتاہے ۔
ان کاکہناتھاکہ مہاجروں کو معلوم ہے کہ انکی صحیح جگہ صرف ایم کیو ایم ہے جو یہاں نہیں کھڑا وہ مہاجرمفاد کے ساتھ نہیں کھڑا،جب جب ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کیا جماعت اسلامی کا ناظم آیا،جماعت اسلامی کی سیاست ایم کیو ایم کی دی گئی خیرات ہے 9 جنوری کو مردم شماری،حلقہ بندیوں، ووٹرلسٹ اور مہاجر حقوق کیلئے ہم اپنے گھروں سے نکلیں گے،ہم جعلی مردم شماری اوربوگس ووٹرلسٹوں والے انتخابات نہیں چاہتے۔
اجلاس کے اختتام ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے تمام کارکنان اورذمہ داران سے ہاتھ اٹھا کررابطہ کمیٹی کے فیصلہ کی توثیق کراوئی۔
ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرلی،جسکے تحت 9 جنوری کو احتجاجی ریلی نکالی جائیگی جس میں شرکت کیلئے پاک سرزمین پارٹی،فاروق ستار،مہاجرقومی موومنٹ حقیقی،جماعت اسلامی کو دعوت دی جائے گی۔
ایم کیوایم کے جنرل ورکرزاجلاس سے قبل رابطہ کمیٹی کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں حلقہ بندیوں اور ووٹرلسٹوں کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے بڑھانے اورمل کرجدوجہد کرنے پراتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت سے علیحدگی کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔