کراچی: پاکستان رینجرز(سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن فرنٹیئرکالونی سے ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان معاذ اورعبدالوہاب کو گرفتارکرلیا،ملزمان اورنگی ٹاؤن اور گرد ونواح میں ڈکیتی،موبائل فون اورنقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ملزمان 29 دسمبر 2022 کو اپنے ایک اور ساتھی کے ہمراہ اسلحہ کے زورپرشہری سے 5000 روپے اورموٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے تھے جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی جس میں ملزمان کو باآسانی پہچانا جاسکتا ہے۔
دورانِ تفتیش ملزمان نے کنواری کالونی ماربل فیکٹری ایریا اورقطراسپتال روڈ پرشہریوں سے موبائل فون اورنقدی چھیننے کا بھی اعتراف کیا،ملزمان کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،گرفتارملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
