Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دوبارہ گنتی کے نام پرسیٹوں کی چوری قبول نہیں،حافظ نعیم الرحمن | زرائع نیوز

دوبارہ گنتی کے نام پرسیٹوں کی چوری قبول نہیں،حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی بی ٹیم کا کردارادا نہ کرے،دوبارہ گنتی کے نام پرجعل سازی اوردھاندلی کے ذریعے جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی سیٹوں کی چوری ہر گزقبول نہیں کی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کے روزادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اس دھاندلی اورجعل سازی کیخلاف ہرقسم کی آئینی و قانونی طریقے اختیارکریں گے،عدالت سے بھی رجو ع کریںگے اورٹربیونل میں بھی تعاقب کریں گے،الیکشن کمیشن بتائے جن سیٹوں کے فارم 11 اور 12 ہمارے پاس موجود ہیں انکے نتائج کیوں جاری نہیں کیے جارہے۔

ان کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات کو ڈھائی سال تک نہ ہونے دیا اب ملتوی شدہ نشستوں پرانتخابی شیڈول کو چیلنج کرکے انتخابات سے بھی فرارچاہتی ہے،زورزبردستی،دھاندلی اورجعل سازی سے کراچی کا میئرجیالا نہیں بن سکتا اورنہ بنے گا۔

نہوں نے مزید کہا کہ جماعت ووٹوں اوروارڈزکے اعتبارسے سب سے بڑی جماعت بن کراُبھری ہے،بلاول بھٹو زرداری جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں،کراچی میں میئرہمارا ہی ہوگا۔