کراچی: پولیس اہلکاروں کو بغیر گولیوں کے اسلحہ دینے کا انکشاف

کراچی : گلبرگ تھانے کے غیر تربیت یافتہ اہلکاروں کو بغیر گولیوں کے اسلحہ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس اہلکاروں نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ انھیں گولیوں کے بغیر زبردستی اسلحہ پکڑا دیا گیا، بہت سے اہلکار حاضری لگا کر بھاگ جاتے ہیں اور ڈیوٹی نہیں کرتے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ویسٹ فدا حسین مستوئی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے گلبرگ تھانے کے منشی اور ہیڈ محرر سمیت 3 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ معطل تینوں اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: