Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کس صورت مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے،سعیدغنی | زرائع نیوز

کس صورت مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے،سعیدغنی

کراچی : وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعیدغنی نے کہا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں تمام اضلاع کے عہدیداروں اور کارکنوں نے جو محنت کی اس پر سب کو شاباش دیتا ہوں، اس وقت پیپلز پارٹی کراچی کی سنگل لارجرجماعت کے روپ میں سامنے آئی ہے،آنیوالا میئر بھی پاکستان پیپلز پارٹی سے ہی ہوگا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جن جن یوسیز کےنتائج کو غیرقانونی اورخودالیکشن کمیشن کے قوانین کے برخلاف ایک جماعت کی ایما پر روکےگئے ہیں اس حوالے سے بھی قانونی مشاورت کی جارہی ہے،ہم کس صورت ہمارے مینڈیٹ کو چوری نہیں ہونے دیں گے اور اس کے بچائو کے لئے تمام قانونی اقدامات کریں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاویدناگوری ،نجمی عالم، شاہدہ رحمانی،آصف خان،تمام ڈسٹرکٹ کےصدور و جنرل سیکریٹری موجود تھے۔

اجلاس میں کراچی میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات، اس کے نتائج، مخصوص نشستوں پرملنےوالی درخواستوں اور کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقوں پر ہونیوالے ضمنی انتخابات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

اجلاس سےخطاب کرتے ہوئےسعیدغنی نےکہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں تمام اضلاع کےعہدیداروں اورکارکنوں نے جو محنت کی اس پر سب کو ساباشی دیتا ہوں، تمام اضلاع کی کارکردگی بہت حد تک اطمینان بخش رہی ہے اور اگر کسی ضلع میں ہمیں ہماری امیدسےکم نشستیں ملی بھی ہیں تو اس میں ہمیں کسی قسم کےدل برداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔

سعیدغنی نے کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی کراچی کی سنگل لارجر جماعت کےروپ میں سامنے آئی ہے اورمیئر بھی پیپلز پارٹی سے ہی ہوگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جن جن یوسیز کے نتائج کو غیرقانونی اور خودالیکشن کمیشن کے قوانین کے برخلاف ایک جماعت کی ایما پرروکےگئے ہیں اس حوالے سے بھی قانونی مشاورت کی جارہی ہے۔