معصوم بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا شیطان صفت درندہ گرفتار

لاہور پولیس نے معصوم بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے شیطان صفت درندے وقاص نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وقاص کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک کمسن بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کررہا تھا اور بار بار اُسے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کررہا تھا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد دیگر تکنیکی ذرائع استعمال کیے اور ملزم کو تلاش کرنے کے بعد چوبیس گھنٹے سے پہلے اُسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا، ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق لاہور پولیس تمام شہریوں خاص طور پہ معصوم بچوں کے تحفظ میں ہر وقت سر بکف ہے۔
–@DIGOpsLahore @Lahorepoliceops this video Dt: 25-04-202 from somewhere in Lahore is viral on #socialmedia. Another case of #childabuse. Please do take notice if not yet and strict action against the culprit requested.
@SarahAhmad_PTI @ashwahab @dolphinsquadlh1 @GOPunjabPK pic.twitter.com/p7DpJlrF0P
— Syed Muhammad Affan Hashmi (@inspiringaffan) April 26, 2020
