بغداد: کربلا کی انتظامیہ نے خوش خبری سنائی ہے کہ انہوں نے کرونا کو شکست دے دی ، کئی روز سے کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
کربلا ٹائمز سے جاری اعلامیے میں رب تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ہم باضابطہ اعلان کررہے ہیں کہ مقدس زمین کربلا کرونا فری ہوگیا اور یہاں گزشتہ کئی روز سے کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ کرونا وبا پھیلنے کے بعد انتظامیہ نے عراق میں موجود تمام مقدس مقامات کو بند کرتے ہوئے زائرین کی آمد پر پابندی عائد کردی تھی۔ انتظامیہ نے مزارات کو بند کرنے کے بعد اس کے اردگرد حصار لگا دیے تھے اور سخت کرفیو نافذ کیا تھا۔
