Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کرونا احتیاطی تدابیر، امین شہیدی کا مجالس برقرار رکھنے اور جلوس نکالنے کا اعلان، عزاداری کو کوئی نہیں‌ روک سکتا | زرائع نیوز

کرونا احتیاطی تدابیر، امین شہیدی کا مجالس برقرار رکھنے اور جلوس نکالنے کا اعلان، عزاداری کو کوئی نہیں‌ روک سکتا

اسلام آباد: نامور شیعہ عالم دین اور مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکرٹری امین شہیدی نے اعلان کیا کہ ہے کہ رمضان المبارک میں عزاداری، جلوس اور القدس ریلی نکالی جائے گی۔

اپنے یوٹیوب پر شیئر کردہ ویڈیو میں علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ ہونے والی علما کی بیٹھک میں تمام معاملات طے ہوئے، انہوں نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے تمام عبادات کی جاسکتی ہیں۔

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں تمام مجالس، جلوس اور ریلیوں سمیت شب قدر کے اعمال کا انعقاد کیا جائے گا، عزاداری کو کوئی نہیں روک سکتا اس کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔